ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شمالی کینرا کے ڈی سی نے سمندری لہروں پر تقسیم کیں نوجوان ووٹروں کو پرچیاں

شمالی کینرا کے ڈی سی نے سمندری لہروں پر تقسیم کیں نوجوان ووٹروں کو پرچیاں

Mon, 22 Apr 2019 13:09:20    S.O. News Service

کاروار 22؍اپریل (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا کی انتظامیہ کی طرف سے ووٹروں میں پولنگ کی اہمیت کا شعور بیدار کرنے کے لئے پچھلے چند مہینوں سے بہت سارے طریقے اپنائے گئے۔تازہ ترین اقدام کے طور پر ضلع ڈی سی ڈاکٹر ہریش کمار نے پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے والے نوجوان ووٹروں کو اسکوبا ڈائیونگ کا موقع فراہم کرتے ہوئے ووٹنگ کے لئے پرچیاں سمندری لہروں میں تقسیم کیں۔

ضلع انتظامیہ اور ضلع سویپ کمیٹی کے اشتراک سے مرڈیشور کے سمندر میں تقریباً20کیلو میٹر کی دوری پرواقع نیترانی جزیرے کے پاس نوجوان ووٹرس کو اسکوبا ڈائیونگ کے لئے لے جایا گیا اور وہاں پرڈپٹی کمشنرڈاکٹر ہریش کمار اور ضلع پنچایت چیف ایکزیکٹیو آفیسر ایم روشن کی ٹیم کی طرف سے بیچ سمندر میں انہیں ووٹنگ کی پرچیاں تھمادی گئیں۔ نئے ووٹرس کے طور پر اپنی پرچیاں بیچ سمندر میں حاصل کرنے والوں میں بھٹکل موٹلّی کے روپیش گجانن نائک، ماولّی کے وگنیش سبرایا دیواڈیگا، گنیش شیوانند دیواڈیگا، منڈلّی کے وینکٹرامنا نائک شامل تھے۔

اپنی پرچیاں حاصل کرنے کے بعد نوجوان ووٹروں نے کہا وہ اس مرتبہ اپنے حق رائے دہی کا استعمال ضرور کریں گے اور دیگر افراد کو بھی ووٹ کا استعمال کرنے کے لئے آما دہ کریں گے۔اس موقع پر ضلع ایس پی ونائیک پاٹل، کمٹہ کی اسسٹنٹ کمشنر پریتی گہلوت، آئی اے ایس پروبیشنر دلیپ سنی، آئی پی ایس پروبیشنر توشار دوڈی اور پی شریشٹی موجود تھے۔


Share: